فن لینڈ میں خوشی کا راز ’ساونا رومز‘جن کے بارے کم ہی لوگ جانتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

فن لینڈ کو دنیا کے خوش ممالک کی فہرست میں پچھلے چھ سال سے سر فہرست سمجھا جاتا ہے مگر خوشی کا راز کیا ہےاس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

ایک پریس رپورٹ نے فن لینڈ میں خوشی کی اصل وجہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ پرسکون اور خوش حال لوگ بستے ہیں۔

برطانوی اخبار’دی گارڈین‘ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک طویل رپورٹ ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطالعے سے گذری ہے جس میں فن لینڈ میں لوگوں کی سکون اور خوشی کی کیفیت کے پیچھے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

فن لینڈ میں خوشی کا راز جان کر قارئین کو حیرت ہوگی کیونکہ یہ راز ایک ایسی چیز ہے جسے عموماً خوشی کا ذریعہ نہیں سمجھا جا سکتا۔

یہ ’ساونا رومز‘ ہیں جو ملک میں کثیر تعداد میں ہر طرف موجود ہیں۔ یہ کمرے عموما گرم مرطوب ماحول پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں سکون حاصل کرنے کی دیگر خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔

"ساؤنا ثقافت ایک روایت ہے جسے فن لینڈ میں اس قدر زیادہ سمجھا جاتا ہے کہ اسے 2020 میں یونیسکو کی انسانی ثقافت کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا"۔

ساونا کے کمرے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹمپیر شہر شمال میں واقع ہے جہاں ٹرین کے ذریعے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت ہے۔ ہیلسنکی میں تقریباً 60 ’ساونا‘ کمرے ہیں۔ عام طور پر شہر کی آبادی صرف اڑھائی لاکھ افراد پر مشتمل ہے مگر ساونا روم کی وجہ سے اسے "دنیا کے ساونا کیپٹل" کا خطاب حاصل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جہاں ساونا حمام دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک مہنگا کام سمجھا جاتا ہے۔ فن لینڈ میں ان کا روزانہ کا کردار بہت زیادہ ہے، کیونکہ بہت سے لوگ اپنے گھروں میں ساونا حمام بناتے ہیں۔ بہت سے لوگ جو اب بوڑھے ہوچکے’ساونا‘ میں پیدا ہوئے۔ بعض لوگ انہیں مقدس مقام اور سماجی اور امن کے حصول کی جگہ سمجھتے ہیں۔

فن لینڈ گزشتہ چھ سالوں سے ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔

’دی گارڈین‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فن لینڈ میں "ساونا روم" روزمرہ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف کھیلوں کی جگہ ہے، بلکہ یہ علاج کے کمرے سے لے کر بار، پناہ گاہ، بحث کرنے والی کمیونٹی، نرسری اور کئی دوسری سرگرمیوں کی جگہ ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ بات چیت کرتے ہیں۔ ہرعمرکے لوگ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ معمول کے ساونا کے وقت نہیں آتے، جبکہ چھوٹے بچے فرش پر باتھ ٹب میں کھیلتے ہیں۔

دی گارڈین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اپنے کام کی جگہ سے براہ راست دفتر میں ایک گھنٹے کے لیے آتے ہیں تاکہ گھر جاتے ہوئے دن بھر کے دباؤ کو دور کیا جا سکے، جب کہ کچھ لوگ وہاں گھنٹوں دوستوں کے ساتھ مشروبات اور دیگر روزمرہ کی سماجی سرگرمیوں کے لیے وقت گذارتے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگ باتھ روم میں ساونا بھی رکھتے ہیں۔

49 سالہ سماجی کارکن انیتا کونٹوکوسکی نے کہا کہ "ہم شام اپنے اہل خانہ کے ساتھ گذاریں گے‘‘۔ لہذا اختتام ہفتہ شروع کرنے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ اس کے گھر میں الیکٹرک ساونا ہے، لیکن حال ہی میں توانائی کی قیمتیں بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے عوامی ساونا میں جانا زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

کونٹوکوسکی بتاتی ہیں کہ وہ عام طور پر جمعہ کی دوپہر ساونا میں آتی ہیں، جب وہ کام ختم کر کے ویک اینڈ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہوتی ہیں۔ یہ اپنے فارغ وقت کو گذارنے اور ہفتے کے تمام تناؤ کو بھلانے کا بہترین طریقہ ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں