امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کے دورے پر جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسرائیل حماس جنگ کے اس اہم مرحلے پر اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ یہ بات پینٹاگون کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ امریکی مشیر برائے سلامتی امور جیک سیلوان کی اسرائیل روانگی رواں ہفتے کے اختتام پر ہونے کی اطلاع پہلے ہی سامنے آ چکی ہے۔


پینٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکہ کی کوشش ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کسی نتیجے کی طرف پہنچ کر اختتام پذیر ہو جائے۔ امریکی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ کے اس دورے کے دوران بحرین، اور قطر بھی جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں