ایک شخص اچانک بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان میں کود پڑا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج بدھ کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان میں ایک غیر متعلقہ شخص گھس گیا جس کے بعد پارلیمنٹ کے اندر خوف کی لہر دوڑ گئی۔

ٹیلی ویژن اسٹیشنوں سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سیاہ جیکٹ پہنے ایک شخص مہمانوں کے علاقے سے ارکان پارلیمنٹ کے بیٹھنے کی جگہ پر چھلانگ لگاکر پہنچ گیا اور وہاں میزوں پر چڑھ گیا۔

اسٹیشن نے پولیس کے حوالے سے کہا کہ سکیورٹی کی خلاف ورزی کے بعد دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

واقعہ کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں نہیں تھے۔

قابل ذکر ہے کہ 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ کمپلیکس پر حملے میں 5 بندوق برداروں سمیت 12 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور نئی دہلی نے اسکا الزام پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروپوں پر عاید کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں