اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے سنوار کی تصویر اور فون نمبر والا بینر اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب گیلاد اردان نے غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کا فون نمبر والا بینر اٹھا لیا۔ اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے دوران گیلاد اردان کے اٹھائے بینر پر سنوار کی تصویر بھی تھی۔ اقوام متحدہ میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے مصر کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر بحث کی جارہی تھی۔

گیلاد اردن نے شرکا کو اپنی تقریر میں ہدایت کی کہ اگر آپ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی چاہتے ہیں تو حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار سے رابطہ کریں۔ اسرائیلی اخبار ’’ یسرائیل ہیوم‘‘ نے اس تقریر کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا۔

گیلاد اردان نے ووٹنگ سے قبل یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کا مطلب ایک چیز ہے اور صرف ایک چیز۔ یہ چیز حماس کی بقا کو یقینی بنا رہی ہے۔ یہ چیز نسل کشی کرنے والوں اور اسرائیل اور یہودیوں کی نابودی کا ارتکاب کرنے والوں کی بقا کو یقینی بنا رہی ہے۔ تاہم ووٹنگ اقوام متحدہ کی طرف سے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ ختم ہوئی۔ جنگ بندی کے حق میں 153 ووٹ آئے۔ امریکہ، اسرائیل اور 8 دیگر ملکوں نے جنگ بندی کی مخالفت کی۔ 23 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے پرہیز کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں