امریکی سپراسٹار ٹام کروز خود سے 25 سال چھوٹی روسی ماڈل کی محبت میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کسی کو کسی سے عمر کے کسی بھی حصے میں محبت ہوسکتی ہے۔ کچھ ایسا ہی امریکی سپراسٹار ٹام کروز کے ساتھ ہوا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی امریکی سٹار ٹام کروز کو بالآخر ایک روسی ماڈل سے محبت ہو گئی ہے جو ان سےعمرمیں 25 سال چھوٹی ہے۔

برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ نے اس حیرت انگیز واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ 61 سالہ "مشن امپاسیبل" کے ہیرو کو ایک روسی ہیروں کے تاجرکی 36 سالہ بیٹی ایلسینا خایرووا کے ساتھ لندن میں ایک پارٹی میں دیکھا گیا ہے۔

اس نے کہا کہ پارٹی میں کروز اور اس کےدوست پر ہم آہنگی اور رومانس کے آثار واضح نظر آئے، کیونکہ وہ کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوئے تھے جب کہ امریکی اسٹار ہرلمحہ دوشیزہ کی طرف متوجہ دکھائی دیا۔

روسی ماڈل ایلسینا خیرووا
روسی ماڈل ایلسینا خیرووا

ایک ذریعہ نے بتایا کہ پارٹی گذشتہ ہفتہ کو گروسوینر اسکوائر میں منعقد کی گئی تھی۔ مہمان اپنے پسندیدہ اسٹار کو ایک نئی لڑکی کے ساتھ آنے پر متاثر نظر آئے۔

انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ڈنس کیا مگرفوٹوشوٹنگ نہیں کی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق "کروز بہت دوستانہ لگ رہے تھے اور جب کچھ حاضرین نے اس کے ساتھ تصویریں لینے کو کہا تو انہوں نے شائستگی سے انکار کر دیا، یہاں تک کہ ڈی جے کو مائیکروفون کے ذریعے یہ اعلان کرنے پر مجبور کیا گیا کہ مشہور اداکار کسی کے ساتھ تصویریں نہیں لینا چاہتے‘‘۔ ٹام کروز نےاپنی رات خایروواکے ساتھ رقص کرتے ہوئے گذاری"۔

قابل ذکر ہے کہ ایلسینا خایرووا روسی نژاد سابق ماڈل ہیں۔ وہ برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔ ان کی شادی روسی تاجر دیمتری تسیتکوف سے ہوئی تھی اور انہوں نے مل کر 22 ملین پاؤنڈ سٹرلنگ مالیت کی ایک حویلی خرید کی تھی، اس کے علاوہ لندن میں 18 ملین مالیت کا ایک گھر بھی تھا۔ دبئی اور قبرص میں بھی ان کی جائیدادیں موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں