ڈنمارک میں حماس کا تنظیمی ڈھانچہ دریافت، سات افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ڈنمارک میں حماس کے ایک تنظیمی ڈھانچے کو سامنے لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حماس سے واستگی کی بنیاد پر سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈنمارک میں یہ گرفتاریاں انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کی گئی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ حماس کی طرف سے شہریوں پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے مطابق اڈینش ایجنسی نے اس حماس گروپ کو پکڑا ہے جو یورپی سرزمین پر ایک تنظیمی ڈھانچے کی صورت موجود تھا۔ واضح رہے یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں