کیا کانگریس میں امریکی صدر جوبائیڈن کا مواخذہ ہونے جا رہا ہے؟

جوبائیڈن نے ایوان نمائندگان میں اپنے خلاف ہونےوالے مواخذے کی کارروائی کو ’سیاسی چال‘ قرار دے کر مسترد کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدر جوبائیڈن کے صاحب زادےہنٹر بائیڈن کی جانب سے مشکوک کاروباری سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں ٹال مٹول کی وجہ سے امریکی ایوان نمائندگان نے ایسی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کی منظوری دی ہے جو صدر جو بائیڈن کے مواخذے کا باعث بن سکتی ہے۔

کیا یہ قابل مواخذہ جرم ہے یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق ہاؤس رولز کمیٹی میں ریپبلکنز نے قرارداد پیش کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد کمیٹی نے منگل کو اعلان کیا کہ یہ قدم بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ان کے بیٹے ہنٹر کی متنازع کاروباری سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات حوالے کرنے میں ٹال مٹول سے جواب کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی ’سی این این‘ کے مطابق صدر کے ڈیموکریٹک اتحادی ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔

ٹی وی نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اس لمحے تک ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کے پاس اتنی حمایت نہیں کہ وہ اپنی جاری تحقیقات کے دوران مکمل ووٹ ڈال سکیں کہ آیا صدر نے اپنے خاندان کے کاروباری معاملات کے سلسلے میں کوئی قابل مواخذہ جرم کیا ہے۔

یہ ووٹنگ اس وقت سامنے آئی جب صدر کے صاحب زادے ہنٹر بائیڈن نے بدھ کے روز ایک بند سیشن میں گواہی دینے کے لیے ریپبلکن تفتیش کار کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس نے GOP کی زیرقیادت تحقیقات کے حصے کے طور پر عوامی طور پر گواہی دینے کے لیے اپنی رضامندی کا اعادہ کیا۔

ایوان نمائندگان میں ریپبلکن صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحقیقات پر ووٹ دینے کی تیاری کر رہے ہیں

دریں اثنا سینیر ریپبلکن تفتیش کاروں نے کہا کہ وہ بریفنگ میں شرکت نہ کرنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے۔

دوسری طرف صدر نے ایوان نمائندگان میں ان کا مواخذہ کرنے کے لیے ایک شروع کی کارروائی کو"بے بنیاد سیاسی چال" قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

صدر نے اس کی مذمت کرنے میں جلدی کی اور ایک طویل بیان میں کہا کہ "امریکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کے بجائے ان (ریپبلکن) کی ترجیح مجھ پر جھوٹے بہتان باندھنا ہے‘‘۔

بائیڈن نے بدھ کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے شائع ہونے والے بیان میں مزید کہا کہ "میں نے منگل کو یوکرین کے صدر سے ملاقات کی جو روسی جارحیت کے خلاف آزادی کی جنگ میں اپنے لوگوں کی قیادت کر رہے ہیں، اور جو ہم سے مدد مانگنے کے لیے امریکا آئے تھےمگر کانگریس میں ریپبلکن ان کی مدد کرنے سے مکر گئے‘‘۔

انہوں نے ملک کے معاشی حالات کو حل کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ریپبلکنز نے امریکی عوام کو درپیش ان فوری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ہنٹر بائیڈن: میرے والد صدر کا اندرونی اور بیرونی طور پر میری کمپنیوں اور کاروباروں کے ساتھ کوئی مالی تعلق نہیں ہے

ٹیکس چوری کا الزام لگنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے بدھ کو تصدیق کی کہ ان پر جو مقدمات چلائے جا رہے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کے خلاف تمام مقدمات کا مقصد میرے والد کو شرمندہ کرنا ہے۔

اس نے کانگریس کو بتایا کہ "میرے والد، صدر کا میری کمپنیوں اور کاروباری معاملات کے ساتھ اندرونی یا بیرونی طور پر کوئی مالی تعلق نہیں ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں