یورپی کمیشن کی صدرکے خطاب کےآخر میں پارلیمنٹ میں کتے کے بھونکنے پر سب حیران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیرلیین نے کل بدھ کو جب یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تو ان کی تقریر کے اختتام پر کتے کے بھونکنے کی آواز نے انہیں اور دیگر ارکان کوششدر کردیا۔

Advertisement

’وان ڈیر لیین‘ نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم "X" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اس واقعے کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا۔اس میں انہوں نے کہا کہ "آئیے اپنے شہریوں کو یورپ کی طاقت دکھائیں جب وہ متحد ہو اور سر بلند ہو کھڑاہو‘‘۔ ان کے ان الفاظ کے ساتھ ہی کتا لاؤڈ اسپیکر پر بھونکنے لگا۔ اس پر سامعین کو ایک خوشگوار حیرت ہوئی۔

یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر رابرٹ میٹسول نے اس موقعے پر کہا کہ "یہ سروسزکے کتے تھے جو بھونک رہے تھے"۔ یورپی پیپلز پارٹی کے رہ نما مینفریڈ ویبر نے مذاق میں کہا کہ یہ کتا "وان ڈیر لیین ‘ کا ساتھی تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں