شہزادہ فیصل بن فرحان کا ڈیوڈ کیمرون سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے برطانوی دارلحکومت لندن میں برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ برطانیہ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کی موجودگی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جنگ بندی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ شہریوں کے مکمل تحفظ کے حصول کے لیے پر تشدد کارروائیوں میں توسیع نہ کئے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون

ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے عالمی برادری کی اہمیت پر زور دیا خاص طور پر برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اس بات کو یقینی بنائیں کہ امدادی راہداریوں کو محفوظ بنایا جائے۔ استحکام کی واپسی کے لیے حالات پیدا کئے جائیں۔ غزہ کی پٹی میں فوری انسانی، خوراک اور طبی امداد پہنچائی جائے۔ اسی طرح ایک جامع اور منصفانہ امن کے راستے کو بحال کیا جائے جو فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق تک رسائی کی ضمانت دے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان اور ڈیوڈ کیمرون
شہزادہ فیصل بن فرحان اور ڈیوڈ کیمرون

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے اعزاز میں ورکنگ لنچ کا اہتمام کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں