اسرائیل کو جنگی حکمت عملی میں شہریوں کا تحفظ شامل کرنا ہوگا: جرمن وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بئیربوک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان روکے اور اس سلسلے میں اپنی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو پالیسی میں اختیار کرے۔

وہ برلن میں لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اینا لینا نے کہا ' غزہ میں انسانوں کو درپیش جنگی مشکلات کولازماً ختم کیا جانا چاہیے۔'

جرمن وزیر خارجہ نے اس موقع پر عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس سے ہتھیار چھوڑ دینے کا مطالبہ کریں اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اپنا اثر سوخ بروئے کار لائیں۔

انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی حزب اللہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا 'حزب اللہ اور دوسری ملیشیاؤں کو بھی اسرائیلی سرحدوں سے واپس بلایا جانا چاہیے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں