جرمن لفتھانزا نے تل ابیب اور بیروت کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمن فضائی کمپنی ’لفتھانزا‘ نے جمعہ کواسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے پس منظر میں معطل کرنے کے بعد تل ابیب اور بیروت کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

جرمن کمپنی نے جمعہ کو بیروت کے لیے اپنی پروازیں 13 اکتوبر کو معطل کرنے کے بعد دوبارہ شروع کیں۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق، کمپنی جو آسٹرین ایئر لائنز اور سوئس ایئر لائنز کی بھی مالک ہے نے کہا کہ "گروپ کی ایئر لائنز تل ابیب کے لیے اور وہاں سے کل 20 ہفتہ وار پروازیں فراہم کریں گی"۔

لفتھانزا نے کہا کہ 8 جنوری سے شروع ہونے والی تل ابیب کے لیے طے شدہ پروازیں جنگ سے پہلے کی معمول کی تعداد کے 30 فیصد کے برابر ہیں۔

اس گروپ نے خطے میں "سکیورٹی کی مخدوش صورتحال" کی وجہ سے تل ابیب جانے کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔

Lufthansa نے جمعہ کو کہا کہ سکیورٹی ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے اور یہ کہ کمپنی اسرائیل میں سکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے"۔

سوئس ایئرلائنز نے ایک علیحدہ بیان میں ہفتے کے روز سے بیروت کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں