روسی ٹیکنالوجی کمپنی ’ینڈکس‘ اور سعودی ٹورزم اتھارٹی کے درمیان شراکت داری معاہدہ

اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی بین الاقوامی تشہیری مہم جس کا مقصد عالمی سطح پرسعودی عرب کوایک سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرانا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کا محکمہ سیاحت مستند سعودی ثقافت اور مشہور مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ رہنے کے لیے دنیا کے تمام لوگوں کے ساتھ رابطے کے پل فراہم کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک بین الاقوامی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد سعودی عرب کو عالمی سطح پر ایک پرکشش سیاحتی منزل بنانا ہے۔

اسی ضمن میں سعودی محکمہ سیاحت اور روسی ٹیکنالوجی کمپنی ’ینڈکس‘ کے درمیان شراکت داری معاہدہ طے پایا ہے، جس کا مقصد روسی شہریوں کو سعودی عرب میں سیاحت کی دعوت دینا ہے۔

سعودی سیاحتی اتھارٹی کا مقصد مملکت میں سیاحت کی سرکاری شناخت "دی اسپرٹ آف سعودی عرب" کے ذریعے مزید دنیا تک اور مملکت کی سرحدوں کے باہر سعودی عرب کی سیاحتی شناخت پہنچانا ہے۔ اس حوالے سے سعودی ٹورزم اتھارٹی بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اس میں روسی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی’ Yandex‘ کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری ہے۔

"اسپرٹ آف سعودی عریبیہ" نے "Yandex" کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ یہ روس میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو عالمی سطح پر ایک سیاحتی مقام کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو بڑھانے کے لیے اور روسی شہریوں تک مملکت کے سیاحتی پیغام کو پیش کرتی ہے۔

سیاحت کے سب سے اہم واقعات

یہ شراکت ایک منفرد ورچوئل تجربہ تخلیق کرتی ہے۔ ’ینڈکس‘ نقشوں کے ذریعے روسی عوام سعودی عرب کے اندر سب سے اہم سیاحت، تفریح اور ثقافتی تقریبات میں دلچسپی لیتے ہیں۔

ان سرگرمیوں میں ریاض سیزن اور مشہور "ساؤنڈ اسٹارم" فیسٹیول جو مشرق وسطی کا سب سے بڑا میوزک فیسٹیول ہے اہم سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ ان کےعلاوہ سیاحتی سرگرمیوں کی دیگر تفصیلات visitsaudi.com ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ قدم سعودی ٹورازم اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد سعودی سیاحت کو فروغ دینا، عالمی منڈیوں کے بڑے حصوں کو نشانہ بنانا، سعودی عرب کے بارے میں روسی سیاحوں کی بیداری کی سطح کو بڑھانے کے علاوہ، 2030 تک سالانہ 150 ملین روسی سیاحوں تک پہنچنے اور مملکت کو ایک مثالی بین الاقوامی سیاحتی منزل بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں