پوپ فرانسس کی اسرائیل کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں دو مسیحی خواتین کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس فعل کو دہشت گردی قرار دیا۔

پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں دعائیہ تقریب کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ "غزہ سے مجھے افسوسناک خبریں سننے میں آرہی ہیں۔ ایک ماں اور بیٹی کو نشانہ باز نے گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہیں۔"

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ "کچھ لوگ اسے دہشت گردی کہتے ہیں، کچھ اسے جنگ کہتے ہیں۔ ہاں یہ جنگ ہے، ہاں یہ دہشت گردی ہے۔ آئیں اس کے خاتمے کے لئے دعا کریں۔"

بیت المقدس کے لاطینی چرچ کے سرپرست کے مطابق غزہ کے ایک چرچ میں دو خواتین ماں اور بیٹی کو گولی سے نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں