بحیرہ احمر میں محفوظ جہاز رانی کے لیے اقوام مدد کریں: امریکی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ کے وزیر دفاع نے بحیرہ احمر میں جہازرانی کو درپیش چینلج سے نمٹنے کے لیے درجنوں اقوام کو دعوت دی ہے کہ وہ حوثی حملوں سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کریں۔ وہ ایک اجلاس میں موجود تھے ۔ جس میں سمندروں میں محفوظ تجارتی راستوں کے لیے نئے فوجی آپریشن پر بھی غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا 'ہم یہ دعوت اس لیے دے رہے ہیں کہ بہت سے ملک ان مشترکہ کوششوں میں مدد دینے کے لیے براہ راست حصہ ڈال سکتے ہیں۔ تاکہ پانیوں کو تزویراتی حوالے سے محفوظ تر بنایا جا سکے۔ '

ان کا کہنا تھا 'یہ غیر ذمہ دارانہ حوثی حملے ایک اہم بین الاقومی مسئلہ ہیں، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی سطح سے موثر ردعمل دیا جائے۔ '

واضح رہے منگل ہی کے روز وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے امریکی قیادت میں ایک مشترکہ گشتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت مختلف ملکوں کی بحری ٹیمیں بحیرہ احمر میں حفاظتی گشت کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں