فلسطین اسرائیل تنازع

' میٹا ' سے اسرائیل حماس جنگ سے متعلق پوسٹیں ہٹانے پر نگران 'میٹا بورڈ' کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ' میٹا ' کے نگران بورڈ نے اس کے ' پیجز' سے اسرائیل حماس جنگ سے متعلق ان پوسٹوں کو ہٹائے جانے کی مذمت کی ہے جو انسانی مصائب اور مشکلات کو ظاہر کرنے والی تھیں۔

'میٹا ' نے یہ نگران بورڈ 2020 میں قائم کیا تھا جو اس سماجی رابطے کے آؤٹ لیٹ کے 'سپریم کورٹ ' کے طور پر کام کرتا ہے۔ بورڈ نے دو پوسٹیں ختم کرنے کے فیصلے کو تبدیل کردیا ہے اور کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تیزی سے تبدیل ہوتی صورت حال کو فوری طور پر 'ریسپانڈ' کیا جائے۔

ان پوسٹوں میں سے ایک معاملہ انسٹا گرام پر لگائی گئی ویڈیو دکھانے سے تھا ، جس میں غزہ کے سب سے بڑے 'الشفاء ہسپتال' پر اسرائیلی بمباری کے بعد کی صورت حال دکھائی گئی تھی اور اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے بارے میں دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں فلسطینی اور ان کے بچے دیکھے جا سکتے تھے ، جن میں زخمی اور شہید کردیے گئے فلسطینی بھی شامل تھے۔

جبکہ بورڈ کے دوسرے فیصلے میں اس پوسٹ کا ذکر کیا گیا ہے جس میں ایک اسرائیلی خاتون سات اکتوبر کو اغواء کاروں سے زندگی کی بھیک مانگ رہی ہے۔

' میٹا بورڈ' کے مطابق یہ دونوں فیصلے بہت مشکل فیصلے تھے۔ بورڈ کا کہنا ہے ۔ بورڈ اظہار رائے کے حق اور آزادی پر فوکس کرتی ہے۔ اسی طرح خوفناک واقعات کے بارے میں بھی دیکھتی ہے۔ نیز یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ کوئی نفرت پھیلانےوالی چیز بھی نہ پھیلائی جا سکے۔

'میٹا بورڈ' نے اپنے فیصلے میں کہا ہے 'ان پوسٹوں کو محفوظ رکھنا چاہیے کیونکہ ہو سکتا ہے یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک شہادت کے طور پر کام آسکتی ہوں۔'

' میٹا ' کی طرف سے بورڈ کو بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر کے حماس حملے کے بعد پیش آنے والے واقعات سے متعلق پوسٹیں ایک خود کار نظام کے تحت خود ہی ہٹا دی گئی ہیں۔ یہ خود کار نظام فیس بک اور انسٹا گرام کو جدید تر خطوط پر آگے بڑھانے کے لیے ہے۔ یہ نظام بہت تکلیف دہ مناظر اور حقائق کو خود ہی دیکھ لیتا ہے۔

بورڈ کے سربراہ میک کونل نے کہا ' یہ شہادتیں صرف بولنے والوں کے لیے اہم نہیں ہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے اہم ہوتی ہیں جو بروقت اور متنوع قسم کی معلومات کی تلاش میں ہوتا ہے۔ ان پوسٹوں میں بعض اوقات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی اہم شہادتیں موجود ہوتی ہیں۔'

واضح رہے ' میٹا بورڈ ' کے فیصلوں پر عمل لازم ہے البتہ سفارشات کی حیثیت وہ نہیں ہوتی جن پر ہر صورت عمل کرنا لازم ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں