لندن کی سڑک کے بیچ خاتون کے ہمراہ اونٹ کاگشت، کیا یہ عجیب نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی کسی مصروف شاہراہ پر کسی خاتون کا اونٹ کو لے کر چلنا بلا شبہ ایک عجیب بات لگتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسا ہی ایک واقعہ ویڈیو کی شکل میں سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کو اونٹ کی مہار کھینچے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو جو بہ ظاہر ایک رہائشی کی طرف سے فلمائی گئی تھی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ تاہم برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف" کی رپورٹ کے مطابق اس کی فلم بندی کی تاریخ معلوم نہیں ہو سکی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کلپ کو لندن کے مشرق میں واقع چنگ فورڈ میں فلمایا گیا تھا۔اونٹ کو دیکھ کر ایک خاتون حیرت زدہ رہ گئی۔ اسے پس منظر میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ "میں آج بہت عجیب چیزیں دیکھ رہی ہوں۔ کیا ہو رہا ہے؟۔

جبکہ اس کے ساتھ والی ایک لڑکی نے مزید کہا کہ "دیکھو میں نے تم سے کہا تھا کہ یہ اونٹ ہے"۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے دیکھا اوراس پر رد عمل دیا ہے۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ منظر کسی ڈرامے کا ہے جس میں اونٹ کو ایک ڈرامے کے سین کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی قانون مجریہ 1976ء میں جاری کردہ خطرناک جنگلی جانوروں کے ایکٹ کے مطابق کسی بھی شہری کو اونٹ رکھنے کے لیے لائسنس رکھنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں