مصر: پولیس نے بھوسے میں چھپایا 250 ٹن پیاز قبضے میں لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصری منڈیوں میں پیاز کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد تمام ریاستی اداروں نے کسی بھی قسم کی اجناس، خاص طور پر پیاز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے ہیں۔

منگل دمیاط کے گورنر منال عوض کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شہری نے "فارسکور" کےمقام پر 4 ایکڑ رقبے پر زرعی اراضی پر بڑی مقدار میں پیاز ذخیرہ کر رکھا ہے۔ اس کا مقصد پیاز کی قیمت میں اضافہ کرنا ہے۔

چھپائے گئے پیاز
چھپائے گئے پیاز

فوری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کیا گیا اور گورنری میں ڈائریکٹوریٹ آف سپلائی اینڈ انٹرنل ٹریڈ کی ایک کمیٹی شکایت کی جگہ پر گئی جہاں سے 250 ٹن پیاز ضبط کیا گیا۔ پیاز کی یہ بھاری مقدار بھوسے میں چھپائی گئی تھی۔ ذخیرہ اندوزی کرنےوالے شخص کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری طرف دمیاط گورنری نے اشیائے خوردو نوش کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں ہیرا پھیری کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مصری پارلیمنٹ میں بھی اس حوالے سےقانون سازی کی کوشش کی جاری ہے۔ مجوز قانون سازی میں ذخیرہ اندوزی کرنے اور جعلی طور پر اشیاء کی قیمتیں بڑھانے والوں کی سزا بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بھوسے میں چھپائے گئے پیاز کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے
بھوسے میں چھپائے گئے پیاز کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصری منڈیوں میں حالیہ دنوں میں پیاز کی قیمتوں میں نیا اور غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ریٹیل اسٹورز میں ایک کلو گرام کی قیمت 40 پاؤنڈز اور ہول سیل مارکیٹوں میں تقریباً 30 پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔ اس طرح پیاز کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح سے اضافہ ہوا۔ گذشتہ ستمبر میں بھی پیاز کی قیموں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں