مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ؛ تین ہلاک اور تین زخمی

حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر اس وقت حملہ کیا گیا جب یہ ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہا تھا۔

اب تک ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم تین ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

حملے کا شکار ہونے والے بھارتی فوجیوں کی مدد کے لیے مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور سرچ آپریشن کے نام پر اپنی ناکامیوں کا غصہ عام اور معصوم شہریوں پر اتارا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ پلوامہ سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں