اسرائیل خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: صدر رئیسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ اور جبر کی تازہ واردات کے بعد ایران اس امر کا یقین رکھتا ہے کہ اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر رئیسی نے ان خیالات کا اظہار السیسی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا ایران کا یہ نظریہ کہ اسرائیل سرطان کا ایک پھوڑا ہے اور خطے کی سلامتی اور امن کے لیے بدترین خطرے کے طور پر سامنے آچکا ہے۔

واضح رہے کہ وہ ہفتے کے روز غزہ میں اب تک شہید ہوجانے والے بیس ہزار سے زائد افراد کی شہادت اور 19 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کے بعد مصری صدر السسیسی سے بات کر رہے تھے۔ایران کی حکومت 1979 سے مسلسل فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف پختہ مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔

مصری صدر سے فون پر بات کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے السیسی کو ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں