سعودی حکام نے 252 کلو گرام منشیات کی سمگلنگ پکڑ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے ایک کارروائی کے دوران 252 کلو گرام ونی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشایت قبضے میں لے لیے ہے۔ یہ منشیات کی قط نامی قسم ہے۔ جسے صوبہ عسیر میں ایک کارروائی کے دوران پکڑا گیا ہے۔

منشیات قبضے میں لینے کے بعد مزید قانونی پراسس شروع کر دیا گیا۔ جبکہ قبضے میں لی گئی منشیات متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ اس طرح کی منشیات سمگلنگ کے واقعات میں ملوث افراد یا واقعات کے بارے میں اگر کسی فرد کے کچھ بھی علم میں آئے تو مخصوص نمبروں 0096114208417 اور ہاٹ لائن 1910 پر اطلاع کرے۔

اس سلسلے میں سعودی حکومت نے ایک ای میل ایڈریس بھی دیا ہے کہ اگر کسی کے علم میں منشیات کی سمگلنگ کے حوالے سے کوئی بات آئے تو وہ ای میل کر کے بھی اطلاع کر سکتا ہے۔

ایسی درست اور مکمل یا ادھوری اطلاعات کے بارے میں متعلقہ نمبروں پر اطلاع کرنے والوں کا حکومت نام خفیہ رکھے گی اور انہیں انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں