ہالینڈ یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16 طیارے دے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ہالینڈ نے روس کے ساتھ جاری یوکرینی جنگ میں یوکرین کو 18 امریکی ساختہ جدید جنگی طیارے ایف سولہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہالینڈ کی حکومت نے روس کے خلاف یوکرین کی مدد میں یہ اعلان جمعہ کے روز کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے بتایا ہے 'یہ اطلاع یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو دے دی گئی ہے۔' وزیر اعظم نے کہا ' 18 ایف سولہ طیاروں کی ابتدائی ڈلیوری کی جا رہی ہے۔'

بیان کے مطابق 'ایف سولہ طیاروں کی یہ ڈلیوری یوکرین کے لیے فوجی امداد کے حوالے سے اہم ترین اسلحی معاہدے کی کڑی ہے۔'

اس سلسلے میں ڈچ وزارت خارجہ کو ایک 'ایکسپورٹ پرمٹ' کا انتظار ہے۔ روٹے نے مزید کہا 'تاہم وزیر اعظم روٹے ' نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی 'ٹائم لائن' نہیں دی ہے۔

ادھر صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس' پر اپنے بیان میں کہا ہے' میں ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے سے بات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ایف سولہ طیاروں کی 18 کی تعداد میں ڈیلیوری کی تیاری شروع کر دی ہے۔ '

واضح رہے ہالینڈ نے ایک ایف سولہ طیارہ پچھلے ماہ بھجوایا ہے تاکہ یوکرینی پائلٹ اس پر تربیت مکمل کر لیں۔ یہ طیارہ رومانیہ بھجوایا گیا ہے جہاں یوکرینی پائلٹ اور دوسرے اہلکار تربیت کے لیے موجود ہیں۔

علاوہ ازیں ناروے، بیلجئیم اور ڈنمارک نے بھی یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ میں مدد کی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں