سعودی کابینہ کا یمن میں امن عمل کے لیے روڈ میپ کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منگل کر ریاض میں کابینہ نے یمن میں امن عمل کی سپورٹ کے لیے مجوزہ روڈ میپ کا خیر مقدم کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے یمن اوراس کے عوام کےلیے مملکت کی جاری سپورٹ کا اعادہ کیا۔

یمنی فریقین کو ترغیب دی کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک جامع اور دیرپا سیاسی حل کےلیے بات چیت میں شامل ہوں۔

اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت خاص طور پر فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کابینہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کےلیے انسانی امداد میں اضافے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے شہریوں کے خلاف منظم خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا گیا۔

کابینہ نے موجودہ سال کے معاشی نتائج اور مملکت کے تمام علاقوں میں جامع اقتصادی ترقی میں کردار کرنے والے ترقیاتی منصوبوں، پروگرام اور منصوبوں کا جائزہ لیا جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہیں۔

کابینہ نے ان کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدوں پر اثر انداز ہونے والے اہم ضوابط کی منظوری دی جن کے مملکت میں علاقائی ہی کوارٹر نہیں ہیں۔

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی انٹرنیشنل میڈیکل ڈیوائس ریگولیٹرز فورم میں شمولیت کی توثیق کی گئی۔

برطانیہ کی سیکریٹ انٹیلی جنس سروس کے ساتھ دہشت گردی سے نمنٹے کےلیے مفاہمتی کی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں