مصری تجویز قابل بحث ہے اور اس کا طریقہ کار مناسب ہے: فلسطینی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطینی وزیر برائے سماجی ترقی احمد المجدلانی نے انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے تازہ ترین مصری تجویز قابلِ گفت و شنید ہے اور یہ حتمی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز میں شامل میکانزم مناسب طریقہ کار ہے۔

احمد المجدلانی نے بدھ کو کہا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اس تجویز کی حمایت کرے گی جو مصر نے تمام فریقوں کو نظرثانی کے لیے بھیجی تھی۔ انہوں نے امریکہ اور قطر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس تجویز کی کامیابی کے لیے اس کی حمایت کریں۔

پاپولر سٹرگل فرنٹ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز احمد المجدلانی نے کہا فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مصر کے بھائیوں کی طرف سے جنگ بندی تک پہنچنے اور غزہ کی پٹی میں اپنے لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کی حمایت اور تعریف کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی مصری تجویز میں دو میکانزم یا دو مراحل شامل ہیں۔ پہلا مرحلہ ایک عارضی جنگ بندی اور ایک ہفتے سے دو ہفتوں تک کی جنگ بندی سے متعلق ہے جس میں قیدیوں کی ایک محدود تعداد کا ان کے زمروں کے مطابق تبادلہ کیا جاننا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ایک جامع جنگ بندی سے ہے جس میں ایک ماہ سے زیادہ کی توسیع کی جائے گی۔ اس میں قیدیوں کا مکمل تبادلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک تیسرا مرحلہ ہے جس میں ان میکانزم کے بارے میں بات کی جاتی ہے جو ہر ایک مرحلے کو نافذ کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس میں ان معیارات پر بھی بات ہوگی جن کے ذریعے قیدیوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

مصری اقدام میں کسی ایسے نکات کی موجودگی کے بارے میں جس میں فلسطینی اتھارٹی ترمیم کرنا چاہتی ہے،

المجدلانی نے کہا کہ مصر کی یہ تجویز قابلِ بحث ہے اور حتمی نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مجوزہ میکانزم مناسب طریقہ کار ہے اور اس کی ضرورت بھی ہے۔ سب سے بڑھ کر اس اقدام کی کامیابی کے لیے امریکہ اور قطر کی جانب سے کارروائی اور حمایت درکار ہے۔

احمد المجدلانی نے کہا کہ اس اقدام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیلی فریق ہے جو جامع جنگ بندی کے اصول کو مسترد کرتا ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جارحیت جاری رکھنے پر اصرار کر رہا ہے۔ اسرائیل نے کہ رکھا ہے کہ لڑائی کئی مہینوں تک لمبی ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں