بحیرہ احمر میں حملوں کیلئے حوثیوں کی فنڈنگ کرنیوالے ایرانی نیٹ ورک پر امریکی پابندیاں

ترکیہ اور یمن میں قائم تین ایکسچینج کمپنیاں حوثیوں کو ایرانی مالی مدد پہنچا رہی تھیں: امریکی محکمہ خزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ نے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے ردعمل میں ایک فرد اور تین ایکسچینج کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان پر یمنی حوثی گروپ کو ایرانی مالی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ایکسچینج کمپنیاں ترکی اور یمن میں قائم ہیں۔

ٹریژری انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے بیان میں کہا کہ آج کی کارروائی حوثیوں کے لیے فنڈز کے غیر قانونی بہاؤ کو محدود کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ حوثی حملے کرکے خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے کی طرف جارہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں