امریکا: سونامی کی بپھری لہروں کا انسانوں کا پیچھا کرنے اور انہیں ڈبونے کا خوفناک منظر

خوفناک سمندری طوفان نے ہالی ووڈ فلموں کے مناظر کی یاد تازہ کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر امریکا میں ایک سمندری طوفان کا ساحل پرموجود لوگوں پر خوفناک حملہ دکھایا گیا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ یہ کوئی حقیقی واقعہ نہیں بلکہ کسی ہالی ووڈ فلم کا خوفناک منظر سامنے آگیا ہے۔

یہ واقعہ کیلیفورنیا کے ساتھ بحر الکاہل کے ساحل پر پیش آیا جہاں طوفانوں کی وجہ سے سونامی کی شدید لہروں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سونامی کی وجہ سے ریاست کے شمالی علاقوں کو خالی کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں کچھ لوگوں کے پانی سے فرار ہونے کے لمحات دکھائے گئے ہیں مگر طوفانی لہر نے ان کا پیچھا کرکے انہیں غرق کردیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا اس ہفتے کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ 30 فٹ اونچی لہروں کی تیاری کر رہی ہے۔ ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ خطرات "مہلک" ہوتے جائیں گے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق امریکی ویدر سروس نے سان فرانسسکو بے کے علاقے میں آج رات سے شروع ہونے والی خوفناک بارش کے علاوہ خطرناک حد تک اونچی لہروں کی وارننگ جاری کی ہے۔

ماہرین موسمیات کو توقع ہے کہ پانی سے متعلق خطرات جان لیوا ہو جائیں گے، خطے کے شمال مغربی اور مغربی ساحلوں پر 30 فٹ تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔

حکام نے ساحل سمندر پر جانے والوں سے کہا کہ وہ پانی سے دور رہیں دیوہیکل لہروں سے ہوشیار رہیں۔ خاص طور پر مغرب کی جانب ساحلوں پر، چٹانوں اور گھاٹیوں سے دور رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں