حزب اللہ کا شمالی اسرائیل میں دو مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی حزب اللہ نے جمعہ کو شمالی اسرائیل میں دو فوجی مقامات پر بمباری کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی گولہ باری جاری رہی۔

حزب اللہ نے دو مختصر بیانات میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے مناسب ہتھیاروں کے ساتھ حدب یارون کے مقام کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نے دوفیف فارمز میں جاسوسی کا سامان اور سازوسامان لے جانے والی کرین پر بھی بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر تفصیلات فراہم کیے بغیر ملک کے شمال میں سائرن بجانے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جمعرات کو لبنان سے اسرائیل کی طرف چلننے والے ڈرون کو روکنے کا اعلان کیا۔ العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر بمباری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں