روسی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرنے کیلئے رواں برس 300 سے زیادہ مرتبہ طیارے اڑائے: نیٹو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

نیٹو نے کہا ہے کہ اتحاد کی فضائیہ نے رواں سال کے دوران روسی فوجی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے 300 سے زائد بار اپنے طیارے لانچ کیے ہیں۔اتحاد نے کہاکہ نیٹو کے طیاروں اور روسی طیاروں کے درمیان فضائی مقابلوں کی اکثریت محفوظ اور پیشہ ورانہ تھی۔ روسی فوجی طیاروں کے ذریعے نیٹو کی فضائی حدود میں دخول نایاب تھا اور عام طور پر مختصر دورانیے کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ روسی طیاروں کا داخلہ زیادہ تر بحیرہ بالٹک کے اوپر ہوا۔
گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد نیٹو نے زیادہ لڑاکا اور نگرانی کے طیاروں کی پروازوں کے ذریعہ مشرقی کنارے پر اپنے فضائی دفاع کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔
نیٹو کے ترجمان ڈیلن وائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو کے لڑاکا طیارے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں اور اگر ہمارے اتحادیوں کی فضائی حدود کے قریب مشکوک یا غیر اعلانیہ پروازوں کا پتہ چلتا تو وہ پرواز کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں