یورپ میں کرسمس کی خوشیاں سیلاب کی نذر؛ یورو سٹار کی 14 ٹرینیں منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی انگلینڈ کی سرنگوں میں سیلاب آنے کے بعد یوروسٹار کی کم از کم 14 ٹرینیں کینسل ہو گئی ہیں جس کے باعث کرسمس اور سال نو کے موقع پر سفر کرنے والے مسافروں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو ٹرینوں کے کینسل ہونے سے نئے سال کی آمد سے قبل ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کینٹ میں ایبس فلیٹ انٹرنیشنل سٹیشن کے قریب سرنگیں ڈوب گئیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے حصوں میں بارش اور برف باری کے حوالے سے انتباہ کیا تھا۔

یورو سٹار، جو لندن سے پیرس، برسلز اور ایمسٹرڈیم کے لیے ایشفورڈ کے راستے خدمات فراہم کرتی ہے، اس خلل کے لیے مسافروں سے معذرت کی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پیغام میں جنوب مشرقی ریلوے نے کہا کہ ’سینٹ پینکراس اور ایشفورڈ انٹرنیشنل کے درمیان آج تیز رفتار ٹرینوں کے چلنے کی توقع نہیں ہے۔‘’ہم سرنگوں سے پانی نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

جنوب مشرقی ریلوے نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’ایبس فلیٹ انٹرنیشنل اور لندن سینٹ پیکراس کے درمیان سیلاب آنے کا مطلب ہے کہ تمام پٹریاں بند ہیں۔ دن کے اختتام تک یہ خلل جاری رہے گا۔‘

سیلاب کی وجہ سے یہ خلل آنے سے قبل ہی فرانسیسی یونینز نے اپنی ہڑتال ختم کی تھی۔ اس ہڑتال کی وجہ سے کرسمس کی چھٹیوں پر جانے والے مسافر مشکلات کا شکار تھے اور مال بردار ٹرینیں بھی نہیں چل رہی تھیں۔ یوروسٹار میں فرانس کی سرکاری کمپنی ایس این سی ایف وویاجو کے 55 اعشاریہ 75 فیصد شیئر ہیں۔

یوروسٹار کرونا وبا کے دوران تقریباً دیوالیہ ہو گئی تھی لیکن اسے اس کے شیئر ہولڈرز جن میں فرانس حکومت بھی شامل ہے، کے 29 کروڑ یورو کے بیل آؤٹ پیکج کی مدد سے بچا لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں