سیئول میں 40 سالوں میں دسمبر میں ایک دن کی سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہفتے کے روز شدید برفباری ہوئی جو دسمبر میں 40 سال سے زیادہ عرصے میں ریکارڈ کی گئی ایک دن کی سب سے زیادہ برف باری ہے۔ لیکن موسم کی اتنی شدت کے باوجود کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے اتوار کو کہا کہ گذشتہ روز سیئول میں 12.2 سینٹی میٹر (4.8 انچ) برف پڑی جو 1981 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ نے کہا کہ ہفتے کے روز سیئول کے پورے علاقے کے لیے شدید برف باری کا انتباہ جاری کیا گیا تھا جسے دن کے آخر میں اٹھا لیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے دیگر حصوں میں بھی ہفتے کے روز برف باری یا بارش ہوئی۔

جنوبی کوریا کی حفاظتی ایجنسی نے کہا کہ سیئول اور دیگر علاقوں میں ہفتے کی برفباری ٹریفک کی تنگی کا باعث بنی البتہ اس سے کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں