نئے سال پرحملوں کا خدشہ، ترکیہ میں ’داعش‘ سے تعلق کے شبہ میں 200 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکیہ نے ہفتے کے روز نئے سال کی تقریبات سے قبل ملک بھر میں کارروائیوں کے سلسلے میں داعش سے تعلق کے شبہ میں 200 کے قریب افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ’ایکس‘ ویب سائٹ پر بتایا کہ 37 شہروں میں 189 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 27 انقرہ اور 22 استنبول سے گرفتار کیے گئے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں ترکیہ نے داعش کے ارکان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس نے ترکیہ میں کئی خونریز حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ میں جنوری 2017ء کے اوائل میں استنبول کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے، جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جمعے کے روز ترک حکام نے 32 افراد کو گرفتار کیا جن کا تعلق داعش سے ہے، جن میں تنظیم کے 3 سرکردہ ارکان بھی شامل ہیں جن پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا شبہ ہے۔

گذشتہ ہفتے ترک پولیس نے تصدیق کی تھی کہ ملک کے 32 شہروں میں بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی ہے اور 300 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں