سالِ نو 2024: دنیا بھر میں جشن اور تقریبات، عالمی رہنماؤں کی جانب سے اہم اعلانات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

نیوزی لینڈ کے باشندے پیر کو آکلینڈ میں آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ 2024 کی آمد کا جشن منانے والے دنیا کے اولین لوگوں میں شامل تھے۔ آتش بازی سے رات کا ابر آلود آسمان روشن ہو گیا اور اس کے ہمراہ لیزر لائٹ اور اینیمیشن شو بھی تھا۔

 یکم جنوری 2024 بروز پیر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکائی ٹاور سے سالِ نو کی خوشی میں آتش بازی کی گئی۔ (اے پی)
یکم جنوری 2024 بروز پیر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکائی ٹاور سے سالِ نو کی خوشی میں آتش بازی کی گئی۔ (اے پی)

یہاں پیشِ خدمت ہے دنیا بھر میں کچھ دیگر مقامات اور لوگون کا تذکرہ کہ انہوں نے کیسے 2023 کو الوداع کہا اور سالِ نو کا استقبال کیا۔

سڈنی

سڈنی نے اپنے مشہور اوپیرا ہاؤس کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر چاندی اور سونے کے پائروٹیکنکس پر مشتمل آتش بازی کی شاندار نمائش کے ساتھ 2024 کا خیرمقدم کیا۔

 1 جنوری 2024 کو آسٹریلیا کے سڈنی میں سالِ نو کے آمد کی تقریبات کے دوران سڈنی اوپیرا ہاؤس اور ہاربر برج پر آتش بازی ہو رہی ہے۔ (رائٹرز)
1 جنوری 2024 کو آسٹریلیا کے سڈنی میں سالِ نو کے آمد کی تقریبات کے دوران سڈنی اوپیرا ہاؤس اور ہاربر برج پر آتش بازی ہو رہی ہے۔ (رائٹرز)

غزہ

غزہ کے لوگوں کو بہت کم امید تھی کہ حماس کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی جنگ کے 12 ہفتوں کے بعد 2024 ان کے لیے بہت زیادہ راحت لائے گا۔ مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد پر واقع رفح جو انکلیو کے دوسرے حصوں سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کے لیے سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے، وہاں لوگ اتوار کو سالِ نو کی بجائے پناہ، خوراک اور پانی تلاش کرنے کی کوششوں کے بارے میں سوچنے میں زیادہ مصروف تھے۔

اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کار گروپ حماس کے مابین جاری تنازعے کے درمیان اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑنے والے بے گھر فلسطینی 2024 کے سالِ نو کے موقع پر 31 دسمبر 2023 کو جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں ایک خیمہ کیمپ میں پناہ گزین ہیں۔ (رائٹرز)

ایک درمیانی عمر کے فلسطینی ابو عبداللہ الآغا کا خان یونس میں واقع گھر تباہ ہو گیا تھا اور اسرائیلی فضائی حملے میں وہ ایک کم عمر بھتیجی اور بھتیجے سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے کہا، "میں 2024 میں اپنے گھر کے ملبے پر واپس جانا اور ایک خیمہ لگا کر وہاں رہنا چاہتا ہوں۔"

ملکہ مارگریتھ

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے اتوار کو اپنی سالِ نو کی سالانہ تقریر کا استعمال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 52 سال بعد 14 جنوری کو تختِ شاہی سے دستبردار ہو جائیں گی اور ان کی جگہ ان کے سب سے بڑے صاحبزادے ولی عہد شہزادہ فریڈرک تخت نشین ہوں گے۔

 ملکہ مارگریتھ دوم نے سالِ نو کی تقریر کی اور اتوار 31 دسمبر 2023 کو کوپن ہیگن میں کرسچن 9 کے محل امالینبرگ کیسل سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا۔ (رائٹرز)
ملکہ مارگریتھ دوم نے سالِ نو کی تقریر کی اور اتوار 31 دسمبر 2023 کو کوپن ہیگن میں کرسچن 9 کے محل امالینبرگ کیسل سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا۔ (رائٹرز)

ولادیمیر پوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن جنہیں مارچ میں انتخابات کا سامنا ہے، نے اتوار کے روز اپنے سالِ نو کے خطاب میں یوکرین میں اپنی جنگ کا صرف ایک مختصر حوالہ دیا، اپنے فوجیوں کو ہیرو قرار دیا لیکن زیادہ تر اتحاد اور مشترکہ عزم پر زور دیا۔

 روسی صدر ولادیمیر پوٹن 28 دسمبر 2023 کو ماسکو، روس میں روسٹیک اسٹیٹ کارپوریشن کے سی ای او سرگئی چیمیزوف کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)
روسی صدر ولادیمیر پوٹن 28 دسمبر 2023 کو ماسکو، روس میں روسٹیک اسٹیٹ کارپوریشن کے سی ای او سرگئی چیمیزوف کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)

شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے اتوار کو سالِ نو کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ ملک 2024 میں اپنی اقتصادی بحالی کے مثبت رجحان میں استحکام اور بہتری لائے گا اور گہری اصلاحات کے ساتھ طویل مدتی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھے گا۔

چین کے صدر شی جن پنگ یکم اکتوبر 2019 کو چین میں عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ میں فوجیوں کا جائزہ لیتے ہوئے گاڑی سے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
چین کے صدر شی جن پنگ یکم اکتوبر 2019 کو چین میں عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ میں فوجیوں کا جائزہ لیتے ہوئے گاڑی سے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)

کم جونگ ان

سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا نے 2024 میں تین نئے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے، ملٹری ڈرون بنانے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کو بڑھانے کا عزم کیا ہے کیونکہ رہنما کم جونگ ان نے کہا امریکی پالیسی جنگ کو ناگزیر بنا رہی ہے۔

31 دسمبر 2023 کو کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کی جاری کردہ اس تصویر میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا ایک انداز جب وہ پارٹی کے صدر دفتر پیانگ یانگ، شمالی کوریا میں کوریا کی ورکرز پارٹی کی 8ویں مرکزی کمیٹی کے 8ویں مکمل اجلاس میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز نے شمالی کوریا کے سرکاری ریڈیو کے حوالے سے بتایا کہ کم جونگ ان اور چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو سالِ نو کے پیغامات کے تبادلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

پوپ فرانسس

ویٹیکن میں اتوار کی عبادت کے موقع پر پوپ فرانسس نے کہا: "میں ہر ایک کے لیے سال کے پرامن اختتام کی خواہش کرتا ہوں اور براہِ کرم میرے لیے دعا کرنا نہ بھولیں"۔

 پوپ فرانسس 31 دسمبر 2023 کو ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ویسپرس اور ٹی ڈیم کی نماز کی امامت کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)
پوپ فرانسس 31 دسمبر 2023 کو ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ویسپرس اور ٹی ڈیم کی نماز کی امامت کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

فرانس

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سالِ نو کی تقریبات سے قبل ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ 2024 "ہمارے فرانسیسی فخر کا سال" ہو گا جس کی نشان دہی پیرس 2024 کے اولمپک سمر گیمز اور تباہ کن آگ کے بعد نوٹرڈیم کیتھیڈرل کے دوبارہ افتتاح کے ذریعے کی جائے گی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 31 دسمبر 2023 کو فرانس کے شہر پیرس میں ایلیسی پیلس میں قوم سے اپنے سالِ نو کے خطاب میں ٹیلی ویژن کی سکرین پر نظر آ رہے ہیں۔ (رائٹرز)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 31 دسمبر 2023 کو فرانس کے شہر پیرس میں ایلیسی پیلس میں قوم سے اپنے سالِ نو کے خطاب میں ٹیلی ویژن کی سکرین پر نظر آ رہے ہیں۔ (رائٹرز)

جرمنی

پولیس نے اتوار کے روز سالِ نو کے موقع پر جرمنی کے مشہور کولون کیتھیڈرل پر حملے کی مبینہ شدت پسندانہ سازش میں مزید تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

23 دسمبر 2023 کو وسطی کولون، جرمنی میں کیتھیڈرل کے باہر جرمن پولیس۔ (رائٹرز)
23 دسمبر 2023 کو وسطی کولون، جرمنی میں کیتھیڈرل کے باہر جرمن پولیس۔ (رائٹرز)

کولون پولیس نے بتایا کہ مبینہ حملہ آوروں نے 800 سال پرانے گوتھک کیتھیڈرل پر حملہ کرنے کے لیے ایک کار استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں