فلسطینی مزدوروں سے مستقل طور پر جان چھڑانے کا اسرائیلی منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکومت غزہ میں تقریباً تین ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینی مزدوروں کو اسرائیل واپس جانے کی اجازت دینے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو فلسطینیوں کا معاشی اعتبار سےگلا گھونٹ سکتا ہے۔

"تمام فلسطینی مزدور مستقل طور پر فارغ"

ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل تمام فلسطینی کارکنوں کو مکمل طور پر فارغ کرنے اور ان کی جگہ غیر ملکی کارکنوں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس اقدام کا مقصد اسرائیل کو ممکنہ سکیورٹی خطرات سے بچانا ہے۔

اخبارنے نشاندہی کی ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے شروع کیے گئے حملے کے بعد سے مغربی کنارے سے تعمیراتی اور زرعی شعبے کے ہزاروں کارکنوں کو کام کرنے کے لیے اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

"اسرائیل کے اندر کارکنوں سے معلومات"

انہوں نے بتایا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ حماس نے حملے میں استعمال ہونے والی کچھ معلومات غزہ کے ان رہائشیوں سے اکٹھی کیں جنہوں نے اسرائیل کے اندر کام کرنے کے اجازت نامے حاصل کیے تھے۔

اخبار کے مطابق مغربی کنارے میں اس کی تکرار کو روکنے کے لیے اسرائیلی حکومت "فلسطینی کارکنوں کو جنگ کے بعد واپس جانے کی اجازت دینے کا ارادہ نہیں رکھتی"۔

"اسرائیل کا معاشی نقصان"

یہ لیکس اسرائیلی وزارت خزانہ کے ایک نمائندے کی جانب سے انتباہ کے بعد سامنے آئے ہیں کہ فلسطینی کارکنوں کو اس میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے نتیجے میں ان کے ملک کی معیشت کو بڑا معاشی نقصان پہنچے گا، جس کا امکان ہر ماہ 3 ارب شیکل (830 ملین ڈالر) تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ کرنے میں تاخیر سے اسرائیل کی معیشت کو بہت نقصان پہنچتا ہے، تجویز ہے کہ تعمیرات، زراعت اور صفائی کی خدمات جیسے شعبوں میں مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف ممالک کے غیر ملکی کارکنوں کے لیے دروازے کھولے جائیں۔

سات اکتوبر کے حملے کے بعد سے، تقریباً دو لاکھ فلسطینیوں کو جو فلسطینی مارکیٹ میں ماہانہ 900 ملین شیکل (243 ملین ڈالر) کی نقد رقم لا رہے تھے، انہیں اسرائیل کے اندر اپنے کام کی جگہوں پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں