جاپان: ائیرپورٹ پر موجود طیارے میں آگ لگ گئی، تمام مسافر محفوظ رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جاپان ائیر لائنز کے جیٹ طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جہاز کو آگ لگنے کا یہ واقعہ ٹوکیو کے ہنیڈا ائیرپورٹ پر منگل کے روز پیش آیا۔ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارے کو آگ لگنے کا یہ واقعہ کوسٹل گارڈ کے ایک جہاز سسے ٹکر ہو جانے سے رونما ہوا۔

جاپان ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ تمام 379 مسافروں کو جہاز سے محفوظ طریقے سے 'ریسکیو' کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان ائیر لائنز کی پرواز جے ایل 516 کی ائیر بس اے 350 کا ائیر پورٹ پر موجود کوسٹل گارڈ کے طیارے کے ساتھ رن وے پر تصادم ہو گیا۔ جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے مسافروں کو مکمل محفوظ انداز سے طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔

جاپان کے نشریاتی ادارے 'این ایچ کے ۔ نے اس حادثے کی براہ راست فوٹیج بھی دکھائی ہے۔ ادھر کوسٹل گارڈ حکام نے کہا ہے کہ کہ وہ اس امر کی تحقیقیات کر رہے ہیں کہ ان کے طیارے کی مسافر طیارے کے ساتھ ٹکر کیسے ہوئی ہے۔

ٹوکیو ہوائی اڈے پر آتشزدگفی کا شکار طیارہ

تاہم کوسٹل گارڈ کے طیارے کے عملے کے ارکان میں سے پانچ ابھی تک لا پتہ ہیں اور ایک موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

جاپان ائیر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہنیڈا ائیر پورٹ کے تمام رن وے بند کر دیے گئے ، تاکہ 'ریسکیو آپریشن بلا رکاوٹ ممکن ہو سکے اور مزید کسی طیارے یا مسافر کے لیے کوئی خطرے والی بات نہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں