دو مختلف برسوں میں دو جڑواں بچیوں کی پیدائش کا انوکھا واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کروشیا میں جڑواں بچیاں اپنی سالگرہ دومختلف تاریخوں پر منائیں گی کیونکہ صرف ایک منٹ کے فاصلے پر پیدا ہونے کے بعد ان بچیوں کی پیدائش میں ایک سال کا فرق پڑ گیا۔

بدھ کے روز ساحلی شہر سپلٹ کے ایک ہسپتال میں ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ لڑکیوں میں سے ایک کی پیدائش 31 دسمبر 2023 کو مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 59 منٹ پر ہوئی تھی اور دوسری کی پیدائش یکم جنوری 2024 کی آدھی رات کے ایک منٹ بعد ہوئی تھی۔ .

ہسپتال کے پیرینیٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ دمیر روئے نے مقامی میڈیا کو بتایا۔ "یہ واقعی ایک غیر معمولی صورتحال ہے"۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے دو مختلف دنوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں پہلی بار ہوا تھا کہ انہوں نے دو مختلف سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش دیکھی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس چھوٹے فرق کا مطلب یہ ہے کہ خاندان ایک لڑکی کی سالگرہ نئے سال کی شام اور دوسری نئے سال کے دن کو منائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں