ریاض میں سعودی کیمیکل فیکڑی میں حادثہ، دو مزدور ہلاک، چار زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی کیمیکل ہولڈنگ کمپنی نے کہا ہے کہ’ریاض کے علاقے عطشانہ میں واقع اس کے ذیلی ادارے سعودی کیمیکل کمپنی کی ایک فیکڑی کی پروڈکشن لائنوں میں سے ایک ری ایکٹر میں حادثہ پیش آیا ہے‘۔

’حادثے میں دو مزدرر ہلاک اور چار زخمی ہو گئے‘۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے سعودی تداوال پر بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ’حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ نقصان کے ابتدائی تخمینے کے مطابق بحالی پر دس ملین ریال لاگت آئے گی‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ’حادثے سے متعلقہ حکام کو ٓٓگاہ کردیا گیا ہے۔ تحقیقات مکمل کرنے، مینٹینس اور تباہ شدہ لائن کی بحالی کے لیے کام جاری ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں