ڈرون طیاروں سے شہرت پانے والے طیب ایردوآن کے داماد کا ٹیکس ادائیگی کا اعزاز برقرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد نے بھاری ٹیکس ادائیگی کا اپنا پرانا اعزاز بر قرار رکھا ہے۔ بڑی رقم بطور ٹیکس ادا کر کے وہ مسلسل دوسرے سال زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے ترک شہریوں میں بھی نمایاں ترین ہیں۔

سلجوق بیرکتار نے 2022 میں بھی ٹیکس کے کھاتے میں خطیر رقم یعنی 34 ملین ڈالر ادا کی۔ یہ رقم 2021 میں بطور ٹیکس ادا کردہ رقم کے مقابلے میں چار گنا رہی۔ وہ ڈرون طیارے بنانے والی کمپنی میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔

اس سبب سرکاری ریکارڈ میں وہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیت قرار پائے تھے۔ ٹیکس ادائیگی سے متعلق ڈیٹا بدھ کے روز سامنے آیا ہے۔

رحمی کاس 93 سالہ شہری ہیں اور ملک کے تیسرے سب سے زایدہ ٹیکس ادا کرنے والے شہری تھے۔ البتہ زیادہ ٹیکس ادا کرنےوالوں میں سے دوسری پوزیشن پانے والی شخصیت کا نام سرکاری ڈیٹا میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے سلجوق بیرکتار ٹی بی 2 نامی جنگی ڈرون طیارے بنانےوالی کمپنی سے وابستہ ہیں۔ اس کے بنائی ہوئے ڈرون طیارے یوکرین، آذر بائیجان اور لیبیا میں استعمال ہو چکے ہیں۔

ترکیہ کی دفاعی ضروریات میں بھی اس ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے۔ اس دفاعی خود کفالت کے سفر کی وجہ سے ترکیہ کا خارجہ پالیسی میں لہجہ توانا دکھائی دیتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران طیب ایردوآن کے داماد نے بلوم برگ کو بتایا تھا کہ ان کی کمپنی کی پچھلی دو دہائیوں سے 82 فیصد آمدنی برآمدات سے ہورہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں