جاپان میں حاثے کا شکار طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل: خوفناک مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جاپان میں نئے سال کے آغاز سے ہی ہولناک حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ دنیا ملک میں آنے والے خوفناک زلزلے کی خبروں میں کھوئی تھی کہ جاپان میں دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا حادثہ سامنے آیا۔

دونوں واقعات کی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں لیکن رات کے اوقات میں فلمایا گیا ایک نیا کلپ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا۔

جاپان ایئر لائنز کی پرواز 516 اور بدقسمت جاپانی کوسٹ گارڈ کے طیارے JA722A کے درمیان تصادم کے بعد کی فضائی فوٹیج میں واقعی ایک خوفناک منظر دکھایا گیا، جس میں تباہ ہونے والے طیارے کی باقیات جلنے کے بعد دیکھی جا سکتی ہیں۔ طیارے میں خوف ناک آتش زدگی میں اسے راکھ کے ڈھیر میں بدلا دیکھا جا سکتا ہے۔

معلوم ہوا کہ ٹوکیو کے ہانیدا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر جاپان ایئرلائنز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جہاز آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا اور پھر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

جبکہ پائلٹ نے جہاز کو بہ حفاظت روکا اور فلائٹ اٹینڈنٹ خوفزدہ مسافروں کو لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرتے ہوئے ہدایت دینے لگی کیونکہ آن بورڈ اناؤنسمنٹ سسٹم آگ لگنے کی وجہ سے خراب ہوگیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ حادثہ 7.6 شدت کے پرتشدد زلزلے کے ایک دن بعد پیش آیا جب جاپان کے مغربی ساحل کے وسیع علاقے تباہ ہو گئے تھے۔ اس منظر میں جلتا ہوا جاپانی طیارہ رن وے پر سفر کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا تھا۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری طیارے سے تمام مسافروں کو ٹوکیو ایئرپورٹ پر بہ حفاظت نکال لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں