امریکہ کے نیویارک سب وے ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 24 مسافر زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی شہر نیویارک میں جمعرات کے روز سب وے پر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں کم سے کم 24 مسافر زخمی ہو گئے۔ ٹرین حادثے کے نتیجے میں تین لائنیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

حادثے میں نتیجے میں مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی، تاہم ریسکیو مشن اور میڈیکل ٹیموں نے فوری طور پر پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

اس دوران مسافروں کو جائے حادثہ سے نکال لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متبادل روٹ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے اور مسافروں کو زیادہ دیر تک مشکلات کا سامنا نہ رہے۔

مین ہٹن کے علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے کے حوالے سے باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ اس حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ 24 زخمی ہونے والوں میں سے بھی کسی کو زیادہ شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں