ترکیہ میں برفباری کے باعث دو مسافر بسوں میں تصادم، دو افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کی ریاست کارس میں شدید برفباری کے باعث دو بسوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسافر بس برفباری میں بریک لگاتی ہے جب کہ پیچھے سے ایک اور بس اس سے ٹکراجاتی ہے۔

حادثے میں دو افراد کی موت اور آٹھ دیگر زخمی بھی ہوئے۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مشرقی ترکیہ کی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں خطے کے متعدد شہروں میں دریا اور جھیلیں منجمد ہو گئیں۔

کارس شہر میں درجہ حرارت منفی 12 درجے سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے جس سے جھیلیں بھی برف سے ڈھک گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں