فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں: فرانسیسی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے تل ابیب کو خفا کرنے والا موقف اختیار کیا ہے۔ جمعہ کے روز سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کولونا کا کہنا تھا ’’اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کو کوئی حق نہیں۔ انہوں نے اسرائیلی کارپردازوں کے ان بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جس میں فلسطینیوں کی غزہ سے باہر آبادی کاری کی وکالت کی گئی تھی۔ فرانسیسی وزیرہ نے ایسے موقف کو ’’غیر ذمہ دارانہ‘‘ قرار دیا تھا۔

’’غزہ فلسطینی سرزمین ہے‘‘

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کیتھرین کولونا نے کہ اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی ’’فلسطینی سرزمین‘‘ ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں بین الاقوامی قانون کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فرانسیسی اعلیٰ ترین سفارت کار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی غزہ سے باہر آبادی کاری کی باتیں ہمیں قضیہ فلسطین کے حل سے دو لے جائیں گی۔ انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا ’’کہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارا مستقبل کی فلسطینی ریاستی کا حصہ ہونے چاہیں۔‘‘

’’دو ریاستی حل کی حمایت‘‘

کیتھرین کولونا نے فلسطین اسرائیل تنازعے کو دو ریاستی فارمولے کے تحت حل کرنے کی حمایت کی۔ کولونا نے مزید کہا کہ ان کا ملک تنازعے کے فریقوں کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کی کوششیں روکنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے، بلکہ فرانس چاہتا ہے کہ اس قضیئے کے اثرات کو ہمسایہ علاقوں لبنان اور بحیرہ احمر تک پھیلنے سے روکا جائے۔

’’دو ملین فلسطینی غزہ میں قبول نہیں‘‘

دو اسرائیلی وزرا ایتمار بن گویر اور بتسالیل سموترچ اپنے حالیہ بیانات میں فلسطینیوں کی غزہ سے باہر آبادی کاری کی وکالت کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی منگل کو رات گئے ایک بیان میں کہا گیا: ’ہم واضح اور مستقل طور پر یہ کہتے رہے ہیں کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور فلسطینی سرزمین رہے گی۔‘

بیان میں کہا گیا کہ غزہ سے باہر فلسطینیوں کی آباد کاری سے متعلق اسرائیلی حکام کے بیانات ’اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ ہمیں اسرائیل کی حکومت بشمول وزیراعظم کی طرف سے بار ہا اور مسلسل بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات اسرائیلی حکومت کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے۔‘ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایسے بیانات کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا کہ ’امریکہ اسرائیلی وزرا ایتمار بن گویر اور بتسالیل سموترچ کے اشتعال اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں