امریکی سینییٹرز کی العلا سرمائی کیمپ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا کے سرمائی کیمپ میں امریکی سینیٹرز اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مارک وارنر کا خیر مقدم کیا۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وفد میں سینیٹر اینگس کنگ، ٹیکساس کے سینیٹر جان کانین، نیویارک کے سینیٹر کرسٹن گلیبرانڈ، جارجیا کے سینیٹر جون اوسوف اور ایروزونا کے سنیٹر مارک کیلی شامل تھے۔

امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز اور دیگر شاہی شخصیات اور سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں