"بندر کی سیر"،ایلون مسک نے بچوں کو اپنی کمر پر اٹھانے کی تصویر جاری کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

انسانیت کے خاتمے کے نظریہ کے مالک اور نسل انسانی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کئی بچوں کی پیدائش کا مطالبہ کرنے والے ایلون مسک اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنے بچے کے ساتھ اپنی ایک تصویر ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی۔

پچاس سالہ متنازعہ شخصیت اپنے نوجوان بیٹے کو اپنی پیٹھ پر اٹھائے اپنے گھر کی سیر کرتے ہوئے نظر آئے۔

جب کہ امریکی ارب پتی نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میرے بیٹے لِل ایکس کو میری پیٹھ پر سوار ہونا اور "بندر کی سیر!" کہنا پسند ہے۔

3 خواتین سے 11 بچے

ایلون مسک نے گذشتہ موسم گرما (2023ء) کے آخر میں کینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ اپنے سب سے چھوٹے بچے کا نام ظاہر کیا۔ عوامی حلقوں میں یہ مشہور ہے کی ایلون مسک کے تین عورتوں سے گیارہ بچے ہیں۔

SpaceX کے مالک نے باضابطہ طور پر دو بار شادی کی تھی اور مشہور کینیڈین گلوکار گرائمز سے منگنی سے قبل ان کے 8 بچے تھے۔

ان کی پہلی بیوی مصنفہ جسٹن ولسن نے 2002 میں ایک بچے کو جنم دیا جس کا نام انہوں نے "نیواڈا الیگزینڈر مسک" رکھا، لیکن وہ 10 ہفتے کی عمر میں انتقال کر گئے۔

2004 میں جسٹن اور ایلون کی جوڑی نے جڑواں بچوں، گریفن اور ویوین مسک کا استقبال کیا۔ پھر 2006ء میں تین بچوں کائی، سیکسن اور ڈیمین کو جنم دیا۔

نومبر 2021ء میں ایلون نیورالنک کے آپریشنز ڈائریکٹر شیون زِلِس کے ہاں اس کے جڑواں بچے بھی پیدا ہوئے۔ مسک کے بھی گرائمز کے ساتھ تین بچے ہیں: ایک بیٹی، Exa Dark Sideræl، جس کا نام انہوں نے Y, X Æ A-12 رکھا، جس کا تلفظ "Ex Ash" اور تیسرا، "Techno Mechanicus" ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک طویل عرصے سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر زیادہ بچے پیدا نہ کیے گئے تو انسانی تہذہب تباہ ہوجائےگی۔

وہ حال ہی میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سمیت دنیا بھر کے کئی سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کے دوران اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ اپنے کچھ سرکاری غیر ملکی دوروں پر بھی نظر آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں