سعودی ولی عہد سے العلا میں امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو العلا کے سرمائی کیمپ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد چوتھی مرتبہ مشرق سطی کے دورے پر ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے آفیشنل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق انٹونی بلنکن پیر کو اگلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔

العلا ایئر پورٹ پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے ابو ظبی میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور اردن کے دورے کے دوران اردنی فرمانروا سے ملاقات کی۔

عمان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ریجنل کوآرڈینیشن ویئر ہاوس کا بھی دورہ کیا جہاں رفح کراسنگ اور کرم سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے ٹرک پہنچ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں