مغربی کنارے کے فلسطینیوں کا تحفظ اسرائیل کا فرض ہے: جرمن وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل کی یہ ذمہ داری ہے کہ مغربی کنارے کے رہنے والے فلسطینیوں کی حفاظت کرے ۔ اس امر کا اظہار جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بئیر باک نے پیر کے روز رام اللہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

وہ اسرائیل کے دورے کے دوران پیر کے روز رام اللہ بھی آئی تھیں۔ اینا لینا بئیر باک نے یہ بیان مغربی کنارے میں فلسطیینیوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد دیا ہے۔

ان کے اس بیان سے قبل فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں چھ فلسطینیوں کی شہادت کے بارے میں تصدیق کی تھی۔ واضح رہے اتوار کے روز اسرائیلی پولیس نے رام اللہ اور یروشلم کے درمیان میں ایک چیک پوسٹ پر تین سال کی ایک فلسطینی بچی کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دہا جب بچی اپنے والدین کے ساتھ گاڑی میں جارہی تھی کہ اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کر دی۔

جبکہ ہفتے کے روز جنین پناہ گزین کیمپ میں مغربی علاقے میں ہی اسرائیلی فوج نے کارروائی کے دوران چار بھائیوں سمیت چھ فلسطینیوں کو بمباری کر کے شہید کر دیا تھا۔ جبکہ متعدد زخمی کر دیے تھے۔

اس صورت حال کو جرمن وزیر خارجہ نے رام اللہ پہنچ کر تشویش ناک محسوس کیا ہے مگر صرف اتنا کہا ہے کہ ان لوگوں کو تحفظ دینا اسرائیل کا فرض ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں