سعودی ولی عہد کا مسلسل تیسرے سال سب سے با اثر عرب لیڈر کا اعزاز برقرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے "آر ٹی عربیہ" کے ذریعہ کرائے گئے رائے عامہ کے سروے کے مطابق سال2023ء میں سب سے زیادہ ’’با اثر عرب لیڈر شپ شخصیت" کا خطاب جیت کر مسلسل تیسرے سال اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔

سروے میں سعودی ولی عہد نے 366,403 ووٹ حاصل کیے، جو رائے عامہ کی کل 530,399 آراء میں سے 69.3 فی صد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ سروے RT عربیہ پر 15 دسمبر کو شروع ہوا اور سات جنوری کی شام تک جاری رہا۔ یہ سروے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عرب دنیا میں مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

سروےمیں متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید 95,033 ووٹوں یا کل ووٹوں کا 17.9 فیصد لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس 20,645 ووٹوں یا شرکاء کے 3.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسلسل تیسرے سال اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں ووٹنگ کے مجموعی فیصد میں کمی کی وجہ مغرب کی جانب سے دنیا بھر میں RT چینل پر لگائی گئی پابندیاں ہیں اور روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا کے ذریعے اس پر میڈیا کی پابندیاں عائد ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں