اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہی، جنوبی افریقہ اور مراکش آمنے سامنے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی افریقہ اور مراکش اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہی کے لیے ایک دوسرے کے مد مقابل کے طور پر میدان میں آگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اس ہم ادارے کا نیا سربراہ بدھ کے روز منتخب کیا جائے گا۔

رباط پر اعتراض کیا جارہا ہے کہ اس نے صحارا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اس لیے اس اہم عہدے کے لیے اس کی ساکھ موزوں نہیں ہے۔ تاہم مراکش مغربی صحارا پر اپنی حکمرانی کا دعویٰ رکھتا ہے او انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔

خیال رہے انسانی حقوق کے ادارے کی 17 سالہ تاریخ میں یہ صرف دوسری بار ہوا ہے کہ یہ ادارہ اپنے صدر کے بغیر ہے۔ اب بدھ کے روز اس کا صدر منتخب کرنے کے لیے خفیہ ووٹنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پہلا موقع ہے کہ دو فریق ملکوں کے درمیان ہی صدارت پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ عام طور پر افریقی ملک ایک بلاک کی صورت میں ہی ووٹ دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں