سعودی عرب میں ’طویق مجسمہ فورم‘ کے پانچویں سالانہ ایڈیشن کا 14 جنوری سے آغاز

پروگرام میں سعودی عرب سے 30 مجسموں کو پیش کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں "طویق مجسمہ فورم 2024" کے سالانہ پانچویں ایڈیشن کا آغاز 14 جنوری کو ہوگا، جو 8 فروری 2024ء جاری رہے گا۔ اس دوران اس میں سعودی عرب کے گرینائٹ پتھر سے 30 مجسموں کی تیاری بھی شامل ہے۔

یہ مجسمے دنیا بھر کے 20 ممالک کے 30 فنکاروں نے بنائے ہیں، جن کی سربراہی مملکت کے ممتاز ترین مجسمہ ساز فنکار کرتے ہیں اور ان کو پورے دارالحکومت میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ ایک فنی اور ثقافتی منظر پیش کیا جا سکے۔

"طویق مجسمہ فورم" ریاض آرٹ پروگرام کے منصوبوں میں سے ایک ہے، جو ریاض کے بڑے منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس کا آغاز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 19 مارچ 2019ء کو کیا تھا۔ اس کا مقصد الریاض شہر کو ایک کھلی آرٹ گیلری میں تبدیل کرنا اور معاصر آرٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

طویق سکلپچر فورم کی ڈائریکٹر سارہ الرویتع نے وضاحت کی کہ یہ فورم مجسمہ سازی کی دنیا میں ایک اہم بین الاقوامی ایونٹ ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس میں قومی اور بین الاقوامی ہنر مندوں کے ایک ایلیٹ گروپ کو شرکت کا موقع دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم کے پانچویں ایڈیشن میں متعدد فنکارانہ اور ثقافتی ورکشاپس اور مکالمے شامل ہیں جو مختلف خیالات کے لیے ایک متاثر کن فنکارانہ دھارے کے لیے ایک انکیوبٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں