سعودی عرب کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی وفود کے دوبارہ تبادلے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی سرکاری ٹی وی نے جمعرات کو بتایا کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان گذشتہ سال مکمل سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت 5 سال کے تعطل کے بعد ہوئی ہے۔

ٹی وی نے مزید کہا کہ فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس نے سعودی-کینیڈین بزنس کونسل بنانے کے لیے کینیڈین فریق کے ساتھ ایک مشترکہ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب 2021 میں خطے میں کینیڈا کے لیے سب سے بڑی برآمدی منڈی تھا جب برآمدات کی کل تعداد 2.2 بلین کینیڈین ڈالر ($1.65 بلین) تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں