سعودی عرب کی میزبانی میں ’آئسیسکو‘ کے 44 ویں اجلاس میں 54 ممالک کی شرکت متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کی تعلیم، سائنس و ثقافت ’آئسیسکو‘ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 44 واں سالانہ اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں 16 سے 18 جنوری 2024ء کو ہو رہا ہے۔ اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کی قومی تعلیمی وسائنس ثقافتی کمیٹی کرے گی۔ اجلاس میں 54 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

سعودی عرب اس اہم اجلاس کی ایک ایسے وقت میں میزبانی کررہا ہے جب علاقائی اور عالمی سطح پر تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

تین روزہ اجلاس میں تنظیم کے کام اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس کے کام اور حکمت عملی کا تعین کرنے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

’آئسیسکو‘ اسلامی تعاون کی تنظیم کی عمومی حکمت عملی کے تحت تعلیم، سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی، انسانیت، سماجی علوم اور ثقافتی مواصلات کے شعبوں کی ترقی سے متعلق ادارہ ہے، جس کا مقصد مسلمان ممالک میں ان شعبوں میں پائیدار ترقی کے حصول کی کوشش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ICESCO کی بنیاد 1982 میں رکھی گئی تھی اور اس کا مرکزی صدر دفتر مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں