فلسطین اسرائیل تنازع

مزید زخمیوں اور فلسطینیوں سمیت 190 فلسطینی غزہ سے ترکیہ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ سے مزید 85 زخمیوں اور مریضوں سمیت 190 فلسطینیوں کو ترکیہ پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ بات ترکیہ کے وزارت صحت نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے مریضوں اور زخمیوں کی تازہ کھیپ جمعرات کے روز ترکیہ لائی گئی ہے۔

جبکہ ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور بچوں یا والدین کو بھی لایا گیا ہے۔ مریضوں کے علاوہ غزہ کے جنگ زدہ فلسطینیوں کی تعداد 106 بتایی گئی ہے۔ یہ اپنے رشتہ دار مریضں کی تیمار داری کے لئے ساتھ موجود رہیں گے۔

ترکیہ کی وزارت صحت نے اس سلسلے میں کہا ہے' چونکہ غزہ میں صحت کا پورا شعبہ اور ہسپتال بمباری کے علاوہ ناکہ بندی سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے ترکیہ نے ان فلسطینیوں کے لئے اپنے ہاں علاج معالجے کا بندوبست کیا ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے یہ بات سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ' ایکس ' پر پوسٹ کی صورت میں بتائی گئی ہے۔ واضح ر ہے ترکیہ کی طرف سے پچھلے ماہ بتایا گیا تھا کہ تب تک ایک ہزار زخمیوں،مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں کو غزہ سے ترکیہ لایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں